• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی سٹیشنز کھل گئے، پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

پشاور (لیڈی ر پورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز ایک ماہ کے بعد کھولنے کے باعث دن بھر شہر کے سی این جی پمپوں پر گاڑیوں کا رش رہا شہر میں موجود درجنوں سٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی رہی تاہم جہاں سٹیشنز کے کھولنے سے شہری خوش دکھائی دینے لگے۔ وہیں ٹرانسپورٹ کے کرایہ بد ستور مہنگے ہونے سے شہریوں میں مایوسی پائی جانے لگے پشاور کی سڑکوں پر چلنی والے ٹرانسپورٹ ویگن ،ٹیکسی اور دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع شہریوں سے اضافی کرایہ لینے لگے تاہم متعلقہ حکام اس سلسلے میں چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے خصوصی طور پر ویگن میں فی سٹاپ کا کرایہ تیس سے چالیس روپے اب بھی اصول کیا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔
پشاور سے مزید