• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی ا و کا کرکٹ سٹیڈیم سمیت اہم مقامات کا دورہ، سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر منصور الحق رانا نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والی آٹھویں پاکستان سپر لیگ کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے سٹیڈیم اور روٹ سمیت شہر کے اہم مقامات کادورہ کیا، سی پی او کی ہدایت پرمیانوالی میں پولیس سٹیشن پر حملہ کے تناظر میں شہر بھر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی، سی ٹی او ملتان ہما نصیب ، ایس پی صدر ڈویژن بابر جاوید جوئیہ، ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، ایس پی کینٹ ڈویژن عزیر احمد سمیت دیگر کے ہمراہ آٹھویں سپر لیگ کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ملتان سٹیڈیم اور روٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی نے بریفنگ دی، سی پی او کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، دریں اثنا سی پی او نے نے شہر کے اہم مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سی پی او کی ہدایت پر میانوالی میں پولیس سٹیشن پر حملہ کے تناظر میں شہر بھر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید