• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت:سپیڈ بائیک سمیت 3 ریفرنسز کی سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے ریفرنس میں ملوث ملزم اسلم کے خلاف گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے اور شفٹنگ سامان کی لسٹ فراہم کرنے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار بشیر چشتی نے مہلت طلب کی جس پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔دریں اثنااحتساب عدالت نے خان پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے کے ریفرنس 11 ایم/19 میں مزید کارروائی کے لئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔،احتساب عدالت نے اے جی آف انویسٹمنٹ کے نام پر کمپنی بناکر لوگوں سے سرمایہ کاری کرانے کے بعد کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے ریفرنس میں اشتہاری ملزم نہال خان بالادی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 2 فروری جبکہ ملزم شمشاد علی بالادی کی پراپرٹی ڈی فریزنگ کی درخواست پر سماعت کسی کے پیش نہ ہونے پر 14 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید