• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ریاض کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا، ایف آئی اے امیگریشن

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کا کہنا ہے کہ نجی چینل کے اینکر پرسن عمران ریاض کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، اس لیے انہیں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کو جمعے کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے  گا۔

واضح رہے کہ صحافی عمران ریاض کو متنازع بیانات کے باعث ایف آئی اے نے دبئی جانے سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا، اس حوالے سے خود صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بذریعہ ٹوئٹ آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید