• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار، دیگر واقعات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سخی حسن قبرستان شادمان ہائٹس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے اینٹی انکروجمنٹ سیل کا پولیس اہلکار 38سالہ قربان علی ابڑو جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق گھر سےموٹر سائیکل نکال رہا تھا ، نیو کراچی لاسی گوٹھ جمعہ بازار کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے 52سالہ آفتاب احمد سولنگی پولیس کے مطابق وجہ قتل فوری معلوم نہیں ہو سکی۔، علاوہ ازیں لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور اس دوران فائرنگ کی گئی ، ملزمان فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید