کراچی (اسٹاف رپو رٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، نمائش چورنگی پر منعقدہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا، اہل سنت عالم دین شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، پولیس افسران سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور ریاستی اداروں سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔