• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید پر ایف آئی آر میں تین دفعات 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے

اسلام آباد(صباح نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر درج ایف آئی آر سامنے آگئی، مقدمے میں ایک قابل ضمانت اور دو ناقابل ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں۔

شیخ رشید پر عائد دفعہ 120 نفرت انگیز تقریرکی قابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 6 ماہ قید یا جرمانہ ہے، دفعہ 153 اے بغاوت پر اکسانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے جبکہ دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ناقابل ضمانت دفعہ ہے جس کی سزا 7سال قید ہے۔

اہم خبریں سے مزید