• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا الکوحل ایگزامنیشن کیلئے یورین دینے سے انکار

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس شیخ رشید کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال لائی لیکن شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا اور اسپتال کے عملے کو یورین کا سیمپل نہیں دیا تاہم انہوں نے ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے دیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و ہواس میں تھے، شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے بھی انکار کیا۔
اہم خبریں سے مزید