• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے لوگوں کو مضحکہ خیز کیسز بنا کر گرفتار کیا جارہا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا سابق صدر پر دہشتگردوں کے ساتھ مل کر ایک سابق وزیراعظم کوقتل کرنے کا الزام لگانے پرشیخ رشید کو گرفتا ر کرنا درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ شیخ رشید کو ایک فضول کیس میں گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری نہیں ہونی چاہئے تھی، اپوزیشن کے لوگوں کو مضحکہ خیز کیسز بنا کر گرفتار کیا جارہا ہے.

عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا بہت سنجیدہ الزام لگایا ہے، عمران خان کے پاس اس حوالے سے ثبوت ہیں تو سامنے لانے چاہئیں۔

مظہر عباس نے کہا کہ سابق صدر پر ایک سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کا الزام لگانے پر شیخ رشید کی گرفتاری درست نہیں ہے، شیخ رشید نے آصف زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا عمران خان کا الزام دہرایا ہے تحقیقات عمران خان سے شروع ہونی چاہئے

 ریاست نے عمران خان کے الزام پر تحقیقات شروع کیے بغیر ہی شیخ رشید کو گرفتار کرلیا

 حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کا الزام لگانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بات ہے، شیخ رشید عمر کے جس حصے میں ہیں انہیں ایسی چھچھوری باتیں کرنا زیب نہیں دیتا جس سے کسی کی جان خطرے میں پڑجائے۔

 شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو ایک فضول کیس میں گرفتار کیا گیا ان کی گرفتاری نہیں ہونی چاہئے تھی، اپوزیشن کے لوگوں کو مضحکہ خیز کیسز بنا کر گرفتار کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید