• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے لنک آفسسز میں تعینات افسران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے

کراچی( ثاقب صغیر )ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر افسران اور ایف آئی اے کے انٹرنیشنل لنک آفسسز میں تعینات افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کو لنک آفسسز کی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے لنک آفسسز میں تعینات افسران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے۔انہوں نے انسانی اسمگلنگ اور دیگر منظم جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ منظم جرائم میں انتہائی مطلوب ٹاپ ٹین ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ اقدامات کئے جائیں۔ غیر قانونی طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے سہولت کاروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے لنک آفسسز عالمی اداروں اور زونل آفسسز کے ساتھ مضبوط اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔منظم جرائم میں مطلوب ملزمان کی مؤثر نشاندہی اور معلومات کے تبادلے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منظم جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید