• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ناجائز حراست کا ریاستی سرپرست ملک ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کو لوگوں کو ناجائز طور پر حراست میں لینے والی ریاست قرار دیتے ہوئے طالبان سے امریکی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔افغان حکومت نے امریکی فیصلے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کو امریکا کیساتھ افہام وتفہیم اور بات چیت کے ذریعے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو ڈینس کوئل اور محمود حبیبی سمیت ان تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا جو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید