• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ دو تین ماہ چلی تو کرنسی پر بھی دباؤ بڑھے گا، ماہر معیشت

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر معیشت محمد سہیل نے کہا ہے کہ جنگ دو تین ماہ چلی تو کرنسی پر بھی دباؤ بڑھے گا، تیل و گیس کی قیمتوں میں اتنا اتار چڑھاؤ ہونا پاکستان کیلئے بری خبر تو ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ اب ٹرمپ کھل کر تبصرہ کرنے کو بھی تیار نہیں۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت محمد سہیل نے کہا کہ ہم نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا دو دن میں مارکیٹ میں ستر کا آئل بھی دیکھا ایک سو بیس کا بھی دیکھا اور آج پھر کم ہوگیا ہے تیل و گیس کی قیمتوں میں اتنا اتار چڑھاؤ ہونا یہ پاکستان کے لئے بری خبر تو ہے۔ ہم سمجھ رہے تھے جو بجٹ آئے گا وہ پرو گروتھ ہوگا اور آئی ایم ایف حکومت کو گنجائش دے گا مگر اب آئی ایم ایف کا ریو چل رہا ہے اس کے بعد دیکھنا ہے۔ کووڈ میں ہم نے دیکھا تھا آئی ایم ایف نے لچک دکھائی تھی اور اگر اس صورتحال میں بھی آئی ایم ایف نے سپر ٹیکس کو کم کرنے کی بات مان لی اور جنگ زیادہ لمبی نہیں ہوئی تو ہم اُمید کرسکتے ہیں کہ اگلا سال ساڑھے چار پانچ فیصد گرو کر لیں لیکن اگر جنگ لمبی چلتی ہے، تیل دوبارہ بڑھتا ہے اور آئی ایم ایف بھی کچھ نہیں کرتا تو پھر استحکام سے بتدریج گروتھ کی طرف جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید