کراچی (نیوز ڈیسک) تیل کی بڑھتی قیمتیں اور سیاسی دباؤ، ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق طویل جنگ سے امریکی معیشت اور عوامی حمایت خطرے میں، مشیروں کا جنگ سے نکلنے کی حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ، یروشلم پوسٹ کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کو جلد ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ ان کے بعض مشیر بھی بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور اندرونی سیاسی ردعمل کے خدشے کے باعث جنگ سے نکلنے کی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔