کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی پانچ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیاسی پناہ دے دی گئی، گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ نہ گانے کے بعد ان کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ کے بعد انہیں سیاسی پناہ دی گئی ہے ۔ قومی ترانہ نہ گانے کے بعد ان ایران میں ان کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ ایک قدامت پسند مبصر نے ٹیم پر ’غدار‘ ہونے کا الزام لگایا اور ان کے لیے سخت سزا کا مطالبہ کیا۔آسٹریلیا کے امیگریشن منسٹر ٹونی برک نے کہا کہ ’ان خواتین کو آسٹریلوی پولیس کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔