کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل (آئی جی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان احمد چوہدری نے عید الفطر کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ اوور لوڈنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کردی۔ وہ منگل کو موٹروے پولیس کی ماہانہ ریجنل کانفرنس کی صدارت کررہے تھے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی نے مسافروں کی مقررہ گنجائش پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے، عیدکے دوران پبلک سروس وہیکلز کے فٹنس سرٹیفیکیٹس اور روٹ پرمٹس کی سخت جانچ پڑتال، قومی شاہراؤں پرحادثات کے خدشے والے مقامات اور بلیک اسپاٹس پر خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔