• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن افسران کیلئے چینی زبان کی خصوصی تربیتی نشست

کراچی( ثاقب صغیر )جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن افسران کے لیے چینی زبان کی خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیت جامعہ کراچی میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد ہوئی جو دنیا بھر میں چینی زبان اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایک معروف ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق تربیتی سیشن کا مقصد امیگریشن افسران کی لسانی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا اور چینی مسافروں کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ امیگریشن کے عمل کو مزید پیشہ ورانہ، تیز اور مسافر دوست بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق نئی زبان، نئی مہارت اور عالمی معیار کی امیگریشن سروس کی جانب ایف آئی اے کا ایک اور مضبوط قدم ہے۔

اہم خبریں سے مزید