• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں ۔ جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 مارچ کو سماعت کریگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا ، ٹرائل کورٹ نے ہتک کیس میں بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کردیا تھا۔ حق دفاع ختم کرنے کیخلاف بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید