کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے خلاف گورنر ہاؤس کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔ ہائی کورٹ میں گورنر سندھ کے خلاف گورنر ہاؤس کو سیاسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق سوال کیا۔ وکیل درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔