• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مہنگا نہ کرتے تو PTI متبادل بھی بتا دے، علی پرویز ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جو حالات ہیں ہمیں اپنے تیل کے ذخائر بڑھانے چاہئیں۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے تو متبادل راستہ کیا ہے؟ پی ٹی آئی سیاست ضرور کرے لیکن متبادل بھی بتا دے  ماہر معاشی امور ڈاکٹر فرخ سلیم کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 28 دن کا پیٹرول اسٹاک موجود تھا تو 55 روپے اضافہ کر کے حاصل ہونے والے 82 ارب روپے کہاں جائیں گے؟۔ جیو نیوز کے پروگرام’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ کیا گیس بھی مہنگی ہونے والی ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا تو پاکستان میں بھی کردیا گیا لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہو تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت کم ہوجائے۔ تیل کی قیمت پر یقینا سیاست نہیں ہونی چاہئے لیکن یہ آج کی اپوزیشن نہیں کرر ہی ہے پچھلے دور کی اپوزیشن بھی اس پر سیاست کرتی تھی جو اب حکومت میں ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ غیر معمولی حالات ہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ کسی قسم کا فراہمی تعطل پیدا نہ ہو۔ لوگوں کی مختلف رائے ہے کہ جنگ کب تک ختم ہوجائے گی البتہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایک ٹیسٹ میچ کی طرح اپنے آپ کو تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے ذخائر کو ہم نے اسٹینڈ کرنا ہے اور سپلائی لائن کی فروانی رکھنی ہے۔ مجبوراً پٹرول کی قیمتوں میں بڑا بوجھ عوام پر ڈالا گیا۔
اہم خبریں سے مزید