کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایس پی ملیر آفس میں تعیناتپولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کیا۔گرفتار پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل انعام اللہ کے نام سے ہوئی۔گرفتار پولیس اہلکار سے 1 کلو سے زائد 1250 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔