• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں عمران سے ملاقات سے زیادہ صحت کی فکر ہے، علیمہ

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) علیمہ خان نے کہاہے کہ ہمیں عمران خان سے ملاقات سے زیادہ ان کی صحت اور آنکھ کے علاج کی فکر ہے، ملاقات سے زیادہ ضروری ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ہو،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے فوری کروایا جائے،منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ عمران خان کے علاج سے متعلق ایک اور پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہو رہی ہے،ہم سی ڈی ایف کا نام نہیں لیں گے نہ میری بہنیں لیں گی،اگر بانی پی ٹی آئی نے نام لیا تو ہم باہر آکر نام نہیں لیں گی، ہم نے آفر کردی کہ ہم نام نہیں لیں گی،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں سے متعلق توشہ خانہ ٹو سمیت دو کیس پینڈنگ ہیں،وکالت نامے ابھی تک دستخط نہیں ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت سے بھی وکالت ناموں سے متعلق رجوع کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید