• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیلئے 3 امیدواروں کا انتخاب

کراچی(سید محمد عسکری) وائس چانسلر کے تلاش کے لئے قائم سرچ کمیٹی نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز سکرنڈ میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے 3 امیدواروں کا انتخاب کر لیاہے۔ پہلے نمبر پر ڈاکٹر عمران رشید، دوسرے نمبر پر ڈاکٹر تنویر احمد، اور ڈاکٹر قمر الدین مہر تیسرے نمبر پر رہے۔ چیرمین سرچ کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں کمیٹی نے 20 امیدواروں کے انٹرویو لئے تھے۔ جبکہ 27 امیدواروں نے سکرنڈ یونیورسٹی کے عہدے کے لئے درخواستیں دی تھیں جن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں کے علاوہ سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن بھی شامل تھے تاہم ڈاکٹر فاروق حسن انٹرویو کے لئے نہیں آئے۔ باقی امیدواروں میں ڈاکٹر پرشوتم کھتری، ڈاکٹر عثمان چاچڑ، ڈاکٹر عمران رشید راجپوت ڈاکٹر طارق ناریجو، جاوید علی گڈاہی، پروفیسر ڈاکٹر حامد علی قاضی، پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش کھچی وال ، پروفیسر ڈاکٹر احمد سلطان جتوئی، غلام مجتبیٰ مری، پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد مظہر ایاز، ڈاکٹر ارم بگھیو، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین سومرو، محمد بخش لاکھو، ڈاکٹر ریاض بھنبھرو، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی فضلانی،، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا شاہ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد اقبال راجپوت، ڈاکٹر قربان علی شاہ، ڈاکٹر حبیب اللہ جنیرو، پروفیسر ڈاکٹر علی رضا شاہ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد اقبال راجپوت، پروفیسر ڈاکٹر قمرالدین مہر، پروفیسر ڈاکٹر کنیا لعل اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کنبھر شامل تھے۔ سرچ کمیٹی نے منتخب کردہ تینوں نام انٹلیجنس کلیئرنس کے لئے محکمہ داخلہ کو ارسال کردیئے ہیں جہاں سے کلیر نس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کسی ایک نام کی منظوری دیں گے۔ سرچ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع نے کی جبکہ ارکان میں سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ، سکریٹری کالج ایجوکیشن ندیم الرحمان میمن، سکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، ریٹائرڈ بیوروکریٹ صدیق میمن اور ڈاکٹر اے کیو مغل شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید