• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باتوزئی ڈیم کی ناقص تعمیر مصائب پیدا کر رہی ہے، جمعیت پاکستان

کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک صوبائی نائب امیر مولانا محمد عالم لانگو صوبائی نائب امیر مولانا عبدالغنی ساسولی صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ صوبائی ناظم مالیات حاجی سید قاسم شاہ آغا ڈپٹی ناظم مالیات حاجی عبدالرزاق لانگو صوبائی میڈیا آرگنائزر حافظ منصور احمد مینگل اور اقلیتی امور کے صوبائی آرگنائزر گریگری انوسینٹ نے باتوزئی ڈیم قلعہ سیف اللہ کی ناقص تعمیر کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توئی ور ڈیم باتوزئی صوبے میں پانی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تیسرا میگا پراجیکٹ تھا جس کی تعمیر 11ارب روپے سے ہوئی مگر گزشتہ سال کے سیلاب سے ناقص تعمیر کی وجہ سے نہ صرف ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے مقصد کےلیے کارآمدثابت نہ ہوسکابلکہ گومل تک کے علاقے میں آباد سیکڑوں آبادیوں کیلئے بھی خطرے کا باعث بن گیا رہنماؤں نے کہاکہ عوام کے احتجاج کے باوجود ڈیم کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز نہ ہوسکا باتوزئی ڈیم کی تعمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بناکر حقائق سامنے لائے جائیں اور لوگوں کی مشکلات کاازالہ کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید