• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ پاکستان نہیں، سری لنکا یا امارات میں ہوگا، بھارتی میڈیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کر کٹ پاکستان نہیں بلکہ سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوگا، بھارت کے رواں سال پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ خیال رہےکہ پاکستان نے رواں برس ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاکپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرےگا۔حکومت کا گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہفتے کوبحرین میں ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید