پشاور (نیوز ایجنسیاں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پولیس لین کے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے پولیس لین مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے شہدا کیلئے 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا۔ وزیراعلی سندھ نے پشاور دھماکے کے شہدا کے یادگار پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔