• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹرسے )لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز کوتبدیل کرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔ لسٹیں تیار کرلی گئیں ہیں۔پولیس نے ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں تبدیلیوں پر ورکنگ مکمل کر لی ہے ۔تعیناتی کی لسٹوں کو الیکشن کمیشن کی منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہےاور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تمام تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 25 مئی کے واقعہ کو بنیاد بنا کر کئی ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا، اب سابق دور حکومت میں ہٹائے گئے ایس ایچ اوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔