• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں عوام کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، پشتونخوامیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا میپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبد الرزاق بڑیچ ، ظہور افغان، ضلع کمیٹی کے رکن غنی مومند ، سابق کونسلر روزی خان کاکڑ ، سابق کونسلر حاجی سلام بڑیچ اور حیات درانی نے گزشتہ روز شال یونٹ شالدرہ کے سیکرٹری عبد الصمد کو ڈاکوؤں کی جانب سے گولی مارکرزخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ حاجی غیبی روڈ،کلی درانی ، کلی شموزئی اورگردونواح میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کے واقعات رونماہورہے ہیں علاقہ جرائم پیشہ عناصر کاگڑھ بن چکا ہے جس سے عوام تحفظ کا شکار ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید