• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کے گھر کا کھانا واپس بھیج دیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشیدکیلئے بھجوایا گیا گھر کا کھانا واپس کردیا.

جیل ذرائع کے مطابق اتوارکو سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدکیلئے انکے گھرسے کھانا بھجوایاگیالیکن اتوارکوتعطیل کے باعث جیل انتظامیہ نے یہ کھانالینے سے انکارکردیا

جیل حکام کامؤقف ہے کہ ہفتہ وارچھٹی کے باعث اتوارکونہ توکسی اسیرسے ملاقات کروائی جاسکتی ہے اورنہ ہی ان کیلئے باہر سے آنیوالا سامان وصول کیاجاتاہے .

جیل حکام کاکہناہے کہ شیخ رشیدکی طبیعت ٹھیک ہے جیل قوانین کے مطابق ان کامیڈیکل کرایاگیاتھا انہیں فی الوقت کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق اتوارکی صبح شیخ رشیداحمد نے شکایت کی کہ انکی طبیعت ناسازہے جس پراڈیالہ جیل کے میڈیکل افسرکوطلب کرلیاگیا جنہوں نے ہائی سیکورٹی بارک میں ایک بارپھرانکامکمل طبی معائنہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید