اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے دیئے گئے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتا ہے۔ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی اپنی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کا چارٹر اوراقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیتی ہیں۔