پشاور(نمائندہ جنگ )پولیس حکام نے خودکش بمبار کے مبینہ سہولت کار اور نیٹ ورک تک پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی پر نظرثانی ہوگی اور افغان حکومت کے ساتھ معلومات کا تبادلہ بھی کریں گے ۔ادھر غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی غیرقانونی نقل وحمل روکی جاسکے ۔30جنوری کو پشاور پولیس لائنز میں خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے بعد سہولت کار کی شناخت ہوگئی ۔