• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی صوابی نے 79 ملازمین کو فارغ کردیا

صوابی( نمائندہ جنگ) وومن یونیورسٹی صوابی (ڈبلیو یو ایس)نے79ملازمین کو فارغ کر دیئے۔ 50 سیکیورٹی اہلکار، 16ڈرائیور ،2کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، سینئر کلرک اور سینئر الیکٹریشن شامل ، گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے پانچ یوم قبل اپنے دوہ وویمن یونیورسٹی کے دوران ان فارغ ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بر طرفی کے لیٹر میں کہا گیا ہے کہ کے پی یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے سیکشن 11(5) (d) کے تحت ان کے کنٹریکٹ کی مدت مکمل ہونے کے نتیجے میں ان ملازمین کو 4 فروری سے ان کی خدمات سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کو بتایا گیا کہ انہیں اپنی آخری تنخواہ کے حصول کے لیے یونیورسٹی کے متعلقہ محکمے کو مناسب کلیئرنس جمع کروانے کی ضرورت ہے۔ برطرف کیے گئے ملازمین میں 50 سیکیورٹی اہلکار، 16 ڈرائیور اور 2 کمپیوٹر آپریٹر، جونیئر کلرک، سینئر کلرک اور سینئر الیکٹریشن اور ایک ایک چوکیدار، بک بائنڈر، سینئر پلمبر، ٹیلی فون آپریٹر اور سیکیورٹی سپروائزر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید