راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کے آٹھ میں سےچار انٹرچینج ضلع راولپنڈی میں ہوں گے۔ پہلا انٹرچینج سرائے عالمگیر میں میرپور جنکشن ممازپور/باغ نگر پر ہوگا۔دوسرا انٹرچینج جہلم میں کالا گجراں،تیسرا دینہ میں چک عبدالخالد، چوتھا سوہاوہ (ہتھیاں)، پانچواں گوجر خان (چوک حبیب،قاضیاں)،چھٹا مندرہ کلرسیداں روڈ (کری دولال)،ساتواں جی ٹی روڈ( بانٹھ ) اور آٹھواں روات ٹی چوک پر ہوگا۔زرائع کے مطابق تحصیل دینہ کے بیس موضع جات آڑہ چسروٹہ،کرولہ،مدوکالس،بڈھاڑ،میرا،مغل آباد، چک دریا،چک لطیف اللہ،چوہڑ مغل، دھنیال، مغل آباد،نکودر،پنڈی بوڑا،سدھ تاج پور علیہ،دولیال،جوئیاں،کرونٹہ بمعہ چک وٹالہ،ٹبہ مانکرائے،چک جلو،چھمالہ میں زمین ایکوائر کرنےاسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔