کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین پر جھوٹے و بنیاد مقدمات بنانے والے اور انہیں جیلوں میں قید کرنے والے ایک ہفتہ بھی برداشت نہیں کرسکے۔ ان کی پارٹی کے رہنماؤں کی روتی شکلیں بتا رہی ہیں کہ وہ سیاسی کارکن نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہیں۔ شیخ رشید جس نے جیل کو اپنا سسرال کہا آج اپنے سسرال میں رونے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہ کیاآج کے حالات عمران خان کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔ قوم عمران خان اور اس کے ٹولے سے اداروں کو تباہ اورملک کو برباد کرنے کاضرور حساب لے گی۔