• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، مشرف کیلئے دعائے مغفرت پر حکومتی ارکان کی مخالفت، اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں حکومتی اراکین نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیلئے دعائے مغفرت کرانے کی مخالفت اور جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے فاتحہ کرانے سے انکار کر دیا‘حزب اختلاف کا احتجاج ‘

اپوزیشن لیڈر شہزار وسیم نے مشرف کیلئے دعا نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دعا کرتے ہیں جس نے شامل ہونا ہے ہو جائے‘مشرف کیلئے دعا کرانے میں کوئی حرج نہیں ، جو فوت ہوگیا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے‘این آر او لیتے ہوئے مشرف اچھا تھا‘یہاں ہر روز آئین شکنی ہو رہی ہے تاہم حکومتی سینیٹرز نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دور ان شورشرابہ کرتے ہوئے چیئر مین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور کہا ہے کہ چیئرمین صاحب!آپ آئین شکن کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت دے رہے ہیں،حکومتی اور اپوزیشن کے سینیٹرز کی جانب سے شدید احتجاج اور شوربہ شرابے کے باعث چیئر مین سینٹ نے استعفیٰ کی دھمکی دیدی ۔

 پیر کوایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاکہ ترکیہ ،شام اورپرویز مشرف کیلئے دعا کرتے ہیں۔

اس موقع پر حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کیلئے دعا کرانے پر اپنی نشستوں پر احتجاج شروع کر دیا ‘

سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ مشرف کیلئے کوئی دعا نہیں ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید