اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیف جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے پاکستان کے دفاع اور سویلین حکومت کی مدد کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے،مسلح افواج کا ملکی دفاع اور سویلین حکومت کی مدد کیلئے آئینی کردار ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے وفد سے سپریم کورٹ میں ملاقات کے دوران کیا ،چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی،چیف جسٹس نے وفد کے اراکین کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کا جائزہ پیش کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ، ایگزیکٹو اور عدلیہ کے افعال اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ انہیں عدالتی نظام انصاف، اس کے کام کرنے کے طریقہ کار ،کردار، انصاف کی فراہمی کے عمل اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹوں کے آئینی دائرہ اختیار اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قانون کے تحت ضلعی عدالتوں کے دائرہ اختیار کے بارے میں بریفنگ دی۔