لاہور(نمائندہ جنگ)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ایران سے 100میگا واٹ سے زائد بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی ۔ پلان ایران سے گوادر29کلو میٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ۔ وزیر اعظم اور وزیر توانائی کی ہدایت پر این ٹی ڈی سی نے مقررہ مدت کے اندر منصوبے کو مکمل کیا ۔