• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چین کا میگا ریلوے منصوبہ رکنے کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں چین کا میگا ریلوے منصوبہ رکنے کا امکان، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چین سے اس کے میگا ریلوے منصوبے کی لاگت میں 40 فیصد کمی کے لیے بات کریں گے کیونکہ پاکستان اتنا بڑا قرضہ برداشت نہیں کر سکتا۔بلوم برگ کے مطابق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزارت وفاقی کابینہ سے منظوری لے گی اور پھر چین سے بات کرے گی۔ دونوں ممالک نے نومبر میں جنوب میں کراچی سے پشاور تک 1163 میل کے ٹریک کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا قرض ہم کیسے واپس کریں گے۔ صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے لیے پاکستان ایک اہم مقام رہا ہے جس کے تحت 29 ارب ڈالرز سے زیادہ کے منصوبے جنوبی ایشیائی ملک میں مکمل کیے جاچکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید