• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے ایک گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کردیئےکے الیکٹرک نے کہا ہے کہ وہ اپنے 3.4 ملین سے زائد صارفین سمیت دیگر پاکستانی عوام کو صاف، سستی اور پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی اور چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ منشینگ نے آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید