کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220 کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن میں 132 کے وی بس بار ، ڈبل کنڈکٹر ہائی لیول اور ڈراپر جمپر کنکشنز کی تبدیلی و تنصیب کا کام کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں 7 اور 8 فروری کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک کام کیا جائے گا جس کے باعث برقی قلت پیدا ہوگی جس کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے پورا کیا جائے گا ۔