• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران تجارت عملی اقدامات کے لیے تیار ہیں، ایران کمرشل اتاشی

پشاور ( لیڈی رپورٹر)ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے کاروبار کی ترقی اور تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلقات کی مضبوطی کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس خیبر پختونخوا کی تجاویز و کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے کے لیے فیصلہ کن نشست کی درخواست کی گئی ہے ، ایرانی کمرشل اتاشی اور ایف پی سی سی آئی عہدیداروں کے مابین اہم بیٹھک میں مستقبل کے لیے معاملات کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے فی الفور دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی اور چیمبرز کی نمائندہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے جس میں خواتین کی بھی نمایاں نمائندگی یقینی بنائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ایک ملاقات گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا ریجنل آفس پشاور میں ہوئی جس میں ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے پیغام لے کر ایرانی کمرشل اتاشی حُسین مالیکی نے شرکت کی جبکہ فیڈریشن کی جانب سے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان موجود تھے ۔ اس ملاقات میں ایرانی کمرشل اتاشی نے بتایا کہ نو تعینات ایرانی قونصل جنرل نے فیڈریشن کی جانب سے پاک ایران تجارت کے فروغ اور تعلقات کی مضبوطی کے لیے ماضی قریب میں بلائی جانے والی بامعنی میٹنگز اور مشاورت و تجاویز کے عمل کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملکوںکی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اب ان تجاویز پر عملی طور پر کام کا آغاز کیا جائیگا تاکہ پاکستان اور ایران کے کاروباری و تاجر حضرات سمیت سرمایہ کاروں کو بھی ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے اور ان کاوشوں کے ثمرات دونوں ملکوں کی عوام تک کو میسر ہو سکیں ۔ سرتاج احمد خان نے حُسین مالیکی کو یقین دلایا کہ بہت جلداس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خیبر پختونخوا ہائڈرل ، مائنز اینڈ منرلز ، زراعت اور سیاحتی مقامات سمیت کئی ایک ایسے شعبے رکھتا ہے جن میں سرمایہ کاری اور تجارت سمیت معاشی ترقی کے لیے کئی ایک منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے ۔ ایران کی بزنس کمیونٹی کارخانوں کے قیام سمیت مختلف کامیاب منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہے جس کے لیے تمام تر قانونی تقاضے مل کر پورے کیے جائینگے
پشاور سے مزید