• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریلرز میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حا دثات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد ز خمی ہو گئے ،جبکہ تیز رفتار پولیس موبائل نے کار کو ٹکر ماردی، تفصیلا ت کے مطابق نیشنل ہائی وے پپری کے قریب تیز رفتار ٹریلرز میں تصادم کےنتیجےمیں 50 سالہ بختیار ولی جاں بحق ہو گیا،کورنگی کراسنگ ند ی کے قریب تیز رفتار بس النے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ، ڈالمیا رو ڈ پر تیز رفتار پولیس موبائل نے کار کو ٹکر ماردی ،پولیس کےمطابق شارع فیصل تھانے کی پولیس موبائل موٹر سائیکل سوار ملزمان کا پیچھا کر رہی تھی کہ ڈالمیا رو ڈ پر جمع پانی کی وجہ سے موبائل ڈرائیورسے بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، حاد ثے کے نتیجے میں پولیس موبائل اور کار کو نقصان پہنچا۔