• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ پولیس نے 3 جعلی آئی ایس آئی ایجنٹس کو گرفتار کرلیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شیر شاہ پولیس نے 3 جعلی آئی ایس آئی ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا ہے پولیس کے مطابق شیر شاہ کے علاقے اکبر روڈ،ماشاءاللہ گودام کے پاس دوران گشت پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے تین موٹر سائیکل سوارافراد کو روکا۔پولیس کی جانب سے تفتیش کرنے پر تینوں ملزمان نے پاکستان آرمی سے اپنی وابستگی ظاہر کی اور آرمی سروس کارڈز بھی شو کرائے ۔پولیس کی جانب سے معلومات حاصل کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ ان کا آرمی سے کوئی تعلق نہیں،ملزمان کے قبضے سے جعلی آئی ایس آئی ایجنٹس کارڈز، مختلف ایجنسیوں کے جعلی سروس کارڈز اور اے ٹی ایم کارڈز وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان کے پاس سے کل رقم 61,900 روپے اس کے ساتھ 4 عدد بینک کے چیک اور ایک عدد رولیکس گھڑی برآمد ہوئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید