• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک، عمران نے آئینی ماہرین کی رائے طلب کرلی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے معاملے پر قانونی ماہرین سے رائے طلب کر لی

 ایک تجویز یہ ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار جیل سے الیکشن لڑیں ، مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔آئینی ماہرین کی رائے کے بعد جیل بھرو تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ماہرین سے تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،پی ٹی آئی امیدوار گرفتاری دے کر جیل سے الیکشن لڑیں گے ،دوسری تجویز میں امیدوار باہر رہ کر الیکشن لڑیں گے حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں سے عمران خان کو آگاہ کریں گے۔عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گا ۔

اہم خبریں سے مزید