• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، فوجداری قانونی ترمیمی بل کے حوالے سے کمیٹی قائم

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے تعزیرات پاکستان اور کوڈ آف کریمنل پروسیجر میں ترمیم کرتے ہوئے فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے پر 5 سال سزا کے لیے مجوزہ بل کا جائزہ لینے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے قانون فوجداری (ترمیمی ) بل 2023 کا بغور جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کابینہ کی کمیٹی بل کے مسودے کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید