• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HECایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری، 6 رکنی کمیٹی قائم، ڈاکٹر اکرم شیخ کنوینر

کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے تقرر کے عمل کو غیر جانبدار بنانے کیلئے 6 رکنی جانچ کمیٹی قائم کردی ہے جس کا کنوینر کمیشن کےرکن ڈاکٹر اکرم شیخ کوبنایا گیا ہے جبکہ ارکان میں جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، شیخ ایاز یونیورسٹی کے ڈاکٹر غلام رضا بھٹی، وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق اور نیاٹیل کے سی ای او وہاج السراج شامل ہیں ۔ ایچ ای سی کے ڈائریکٹر ایچ آر ایم قاضی عابد اقبال سیکرٹری ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور یہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر ہوتا ہے تاہم گزشتہ تین برس سے اس عہدے پر مستقل تعیناتی نہیں کی جاسکی تھی اور اس مرتبہ پانچویں مرتبہ اس عہدے کے لیے درخواست دی گئی ہے جس کے جواب میں اب تک161درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ امکان ہے کہ اسی ماہ میں ہی ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا اور یہ تقرری چار سال کے لیے ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید