• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری، چترال گلگت روڈ بدستور بند کوئٹہ اور زیارت میں بارش کی پیشگوئی

چترال،کوئٹہ(نمائندہ جنگ)اپر چترال شندور کے مقام پر برفباری کے سبب چترال گلگت روڈ بدستور بند ہے اپر چترال کے پرواک کےمقام پر آئیس ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے کر واپس جانے والے کھلاڑی واپس گلگت جاتے ہوئے شندور ٹاپ پر پھنس کر رہ گئے اپنی مدد آپ کے تحت بیلچوں کی مدد سے روڈ کھولنے کی کوشش کی تاہم ناکام ہوکر گاڑیاں چھوڑ کر پیدل گلگت روانہ ہوگئے۔کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں منگل کو موسم سرد اور خشک رہا، آج بدھ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شام اور رات کے وقت کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود اوربعض مقامات پر ہلکی بارش کاامکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید