• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات، سینیٹ میں بحث

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات کے حوالے سینیٹ وقفہ سوالات میں سنیٹر فوزیہ ارشد کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آوارہ کتوں کے معاملے سے نمٹتا ہے ، اس مقصد کیلئے ڈاگ شوٹر بھی مقرر کئے گئے تھے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے سے منع کرنے کا حکم جاری کیا لہٰذا ڈائریکٹوریٹ نے کتوں کو پکڑنے اور انہیں آئی سی ٹی کے دیہی علاقوں میں محصور کرنے کا کام شروع کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید