اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ پر تاریخ دیکر کراچی کے عوام کو اپنی اصل قیادت سے محروم رکھنا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن کا سندھ حکومت سے مرعوب ہونا افسوسناک ہے، انتخابات کوعرصہ گزر گیا لیکن اب تک نتائج کا حتمی نہ ہونا ناقابل فہم ہے پیپلزپارٹی کراچی شہر کے میئر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے اور اس کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پشاور امن مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی انتخابات کے حوالے سے سماعت کو طول دینے کے بجائے فوری طور پر نتائج کا اعلان کر کے انصاف فراہم کرے، جن 11یوسیز میں باوجوہ الیکشن کا عمل نہیں ہوا اسکی تاریخ کا اعلان بھی کرے۔