• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 265: چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ II پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ II پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا ، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے ذاکر حسین کاسی نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد حریفال کے پاس جمع کرائے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج ( بدھ ) آخری دن ہے۔
کوئٹہ سے مزید