• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری مکانوں میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف مہم شروع کرنیکی ہدایت

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی نے ہدایت کی ہے کہ سر کاری مکانوں میں کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کی مہم فوری طور پرشروع کی جا ئے ۔انہوں نے یہ ہدایت گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں سرکاری رہائش گاہوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے اجلاس میں کی۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ آفس اسلام آباد غلام سرور نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے فٹ پاتھوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کرنے پر بھی زور دیا۔ سی ڈی اے کے چیئرمین کیپٹن (ر) نور الامین مینگل اور ڈپٹی کمشنرعرفان نواز نے اس معاملے میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
اسلام آباد سے مزید